LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش 2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں وسائل سے زیادہ مسائل، دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا: طارق فضل چودھری وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا ملتان: مزدور نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کا کیس، ملزم توقیر عباس کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پیشی پر وکلاء کا تشدد اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 35 ارب روپے کے آن لائن فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

Web Desk

20 October 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 35 ارب روپے کا آن لائن فراڈ بے نقاب کرتے ہوئے جعلی امریکی ڈاک ٹکٹ فروخت کرنے والے مرکزی ملزم فہیم اکرم کو گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم 2023ء سے جعلی ویب سائٹ کے ذریعے اب تک 50 لاکھ سے زائد جعلی ڈاک ٹکٹ فروخت کر چکا تھا، جبکہ اس رقم کی منتقلی کے

لیے خاندان کے 16 بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی نگرانی میں 8 خصوصی ٹیموں نے 10 روزہ لوکیٹر آپریشن اور پنجاب، اسلام آباد و سندھ میں 35 مقامات پر چھاپوں کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور عوام ایسے جرائم کی اطلاع ہیلپ لائن 1799 پر دیں۔