حکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نوازحکومتی اقدامات کے باعث پنجاب خواتین کیلئے محفوظ صوبہ بن چکا ہے: مریم نواز
Web Desk
20 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کنیئرڈ کالج کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مؤثر امن و امان اور انقلابی اقدامات کے باعث پنجاب آج خواتین کے لیے ایک محفوظ صوبہ بن چکا ہے۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی حیثیت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی، انتظامی عہدوں اور عملی زندگی میں خواتین کی خودمختاری کے لیے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ مریم نواز نے ماحول دوست اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سموگ پر قابو پانے کے لیے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کنیئرڈ کالج کی طالبات کے لیے 5 بسیں فراہم کرنے اور لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کیا تاکہ ان کے لیے سفر اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
20 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘آٹو پالیسی 2026–2031’ کی منظوری دے دی
20 October 2026
حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
20 October 2026
سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
20 October 2026
ایران امریکا مذاکرات جاری، معاہدے کی امید ہے، قطری وزارت خارجہ
20 October 2026
میر رضا علی کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ جاری کر دی، جے آئی ٹی تشکیل دینے کی سفارش
20 October 2026
2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن
20 October 2026
شنگھائی تعاون تنظیم پائیدار اقتصادی نمو میں قائدانہ کردار ادا کر سکتی ہے: اسحاق ڈار
20 October 2026