وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
Web Desk
20 October 2026
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کے ساتھ مذاکراتی میز پر بیٹھیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کے معاملے پر تعاون نہیں مل رہا جبکہ بلوچستان حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ضد چھوڑ کر گفتگو کا راستہ اپنانے کی اپیل کی اور افسوس ظاہر کیا کہ اپوزیشن کے نمائندے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے۔ بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ بنانے کے باعث قوانین کے تحت ملاقاتوں کے ضوابط سخت کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026