LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

2024 کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں: مولانا فضل الرحمن

Web Desk

20 October 2026

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی کو 2024 کے انتخابات ہرگز قبول نہیں ہیں اور پارٹی ملک میں شفاف نئے انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ دہشت گردی کی مخالفت اور بندوق کی سیاست کی نفی کی ہے، لیکن آج بھی وہ ادارے جو سیاست میں ملوث نہ ہونے کا حلف اٹھاتے ہیں، پوری سیاست کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے خارجہ پالیسی اور عالمی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یک قطبی نظام ختم اور چین و ایشیا معاشی مرکز بن رہے ہیں، اس لیے اسلامی دنیا کا ایک مؤثر بلاک بننا چاہیے جبکہ او آئی سی ایک غیر مؤثر ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے یو آئی کی جانب سے اسلام آباد اور 26 نومبر کو سرگودھا میں اساتذہ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔