حکومت نے مذاکرات میں مایوس کیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر نہیں ہونی چاہیے: بیرسٹر گوہر
Web Desk
20 October 2026
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیر مشروط طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھی تھی لیکن حکومت نے مایوس کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے، اس لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی مطالبات میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علاج معالجے اور بچوں سے ٹیلی فون پر بات چیت شامل تھی۔ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا سے ہدایات ملنے کے تاثر کو رد کیا، جبکہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026