اسلام آباد: سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت، 35 لاکھ روپے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
Web Desk
20 October 2026
اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد سہیل نے اپنی سوتیلی بیٹی کو مسلسل ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک ملزم افتخار کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی ہے۔ اپنے تحریری فیصلے میں عدالت نے مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے اور زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کی کفالت کے لیے 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ مقدمے میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کلیدی ثبوت بنی، جس میں پیدا ہونے والے بچے کا ڈی این اے مجرم سے میچ کر گیا۔ واضح رہے کہ واقعے کا مقدمہ فروری 2025ء میں متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026