سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Web Desk
19 October 2026
“آئے موسم رنگیلے سہانے” جیسے لازوال اور یادگار گیتوں کو اپنی جادوئی آواز بخشنے والی سروں کی ملکہ زبیدہ خانم کی 13 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، جن کی سریلی اور دلکش آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔
زبیدہ خانم 1935ء میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ برصغیر کی تقسیم کے بعد ان کا خاندان لاہور منتقل ہو گیا۔ انہوں نے کسی روایت پسند موسیقی گھرانے سے تعلق نہ رکھنے کے باوجود محض اپنے شوق اور قدرتی صلاحیت کی بنیاد پر گلوکاری کا آغاز کیا اور جو گایا وہ امر ہو گیا۔ انہوں نے 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگاتے ہوئے اردو اور پنجابی زبان کے 250 سے زائد گیت ریکارڈ کروائے۔
موسیقی کے ساتھ ساتھ زبیدہ خانم نے اداکاری کے میدان میں بھی طبع آزمائی کی اور چند کامیاب فلموں میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گر ہو کر خوب داد سمیٹی۔ پاکستان کی یہ نامور اور سریلی فنکارہ 19 اکتوبر 2013ء کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں، مگر ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی پاکستانی موسیقی کے سنہری دور کی یاد تازہ کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026
بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف فائرنگ کے واقعے میں بال بال بچ گئے
19 October 2026
ناروے میں فیشن شو، ماڈلز نے پاکستانی اور نارویجن ملبوسات زیب تن کیے
18 October 2026
شیطان مرگیا’، تنوشری کے تبصرے پر نانا پاٹیکر کے بیٹے کا ردعمل سامنے آگیا
18 October 2026
مجھے انجیکشن سے ڈر لگتا ہے، لپ فلر نہیں کروائے: اداکارہ سبینہ فاروق
18 October 2026