LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

روس کی پاک افغان کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش

Web Desk

20 October 2026

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے خاتمے، امن کی بحالی اور مسائل کے حل میں فعال تعاون کی پیشکش کر دی ہے۔

اسلام آباد کے ‘انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز’ (ISSI) میں پاک روس تعلقات پر خطاب کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خورئیف نے کہا کہ روس دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحدی تنازعات کا جلد از جلد حل اور سرحدی گزرگاہوں کی مکمل بحالی چاہتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارڈر کی بندش سے صرف پاک افغان تجارت ہی نہیں بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس کے ساتھ علاقائی تجارتی روابط بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں روس میں تعینات پاکستانی سفیر فیصل ترمذی نے نشاندہی کی کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دراندازی کی جاتی ہے اور افغانستان کا مسئلہ ایک ایسی گرہ ہے جسے پاکستان اور روس مل کر کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روس طالبان حکومت پر مسلسل زور دے رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال روسی صدر ولادی میر پیوٹن شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر سابق سفیر مسعود خان نے زور دیا کہ دنیا اور روس کو اب پاکستان کو بھارت یا افغانستان کے تناظر کے بجائے ایک مستقل اور آزاد شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔