LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

امریکی سپریم کورٹ کا نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ کی اپیل پر سماعت سے انکار

Web Desk

20 October 2026

امریکی سپریم کورٹ نے 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گردانہ حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی اس اپیل پر سماعت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس میں انہوں نے 2024ء کے پلِی بارگین (Plea Bargain) معاہدے کی بحالی کی استدعا کی تھی۔

خالد شیخ محمد نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جرم قبول کرنے کے بدلے سزائے موت سے استثنیٰ کا معاہدہ بحال کیا جائے، جسے سابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے منسوخ کر دیا تھا اور بعد میں اپیلز کورٹ نے بھی اس منسوخی کو برقرار رکھا تھا۔ خالد شیخ محمد اور ان کے دو دیگر ساتھیوں—مصطفیٰ الہوساوی اور ولید بن عطاش—پر نائن الیون حملوں کی منصوبہ بندی کا سنگین الزام ہے، جن میں تقریبًا 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین عدالت کے اس فیصلے سے 9/11 کے ذمہ داروں کو حتمی انصاف کے کٹہرے میں لانے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ امریکی ملٹری کورٹ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمے کی باقاعدہ سماعت جون 2028 میں مقرر کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ گوانتاناموبے جیل میں قید ان اہم ملزمان کا مقدمہ گزشتہ دو دہائیوں سے شدید قانونی پیچیدگیوں اور تاخیر کا شکار چلا آ رہا ہے۔