LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

فلسطینی نژاد طالبعلم محمود خلیل کا ملک بدری سے بچنے کیلئے امریکی سپریم کورٹ سے رجوع

Web Desk

20 October 2026

فلسطینی نژاد امریکی سماجی کارکن اور کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالب علم محمود خلیل نے ممکنہ دوبارہ گرفتاری اور ملک بدری کی کارروائی سے بچنے کے لیے امریکی سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

محمود خلیل کے وکلا نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ وہ ماتحت اپیلز کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے جس کے تحت سابقہ عدالتی حکم کی مدت ختم ہونے پر ٹرمپ انتظامیہ کے لیے انہیں دوبارہ حراست میں لے کر ملک بدر کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل امریکی اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں موقف اختیار کیا تھا کہ امیگریشن قوانین کے تحت ضلعی عدالت کے پاس خلیل کی حراست سے رہائی کا حکم جاری کرنے کا قانونی اختیار موجود نہیں تھا۔

واضح رہے کہ محمود خلیل کو مارچ 2025 میں کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں متحرک کردار ادا کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا، تاہم جون 2025 میں عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ خلیل نے مظاہروں کے ذریعے یہودی طلبہ کے لیے ناموافق ماحول پیدا کیا، جبکہ محمود خلیل کا موقف ہے کہ انتظامیہ کی یہ کارروائی ان کے آئینی و جمہوری حقِ آزادیِ اظہار کو دبانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔ فی الوقت ان کی دوبارہ گرفتاری پر عارضی عدالتی سٹے برقرار ہے جس کے حتمی مستقبل کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔