عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
Web Desk
16 October 2026
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات کے باعث پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 181 ڈالر پر پہنچ گیا، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 108 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 256 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
16 October 2026
پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
16 October 2026
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا
16 October 2026
ملک میں بڑی صنعتوں کی سالانہ ترقی 0.7 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات
16 October 2026
وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور
16 October 2026
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 68 لاکھ 15 ہزار سے متجاوز
16 October 2026