بچوں کی سلامتی پر سنگین سوالات، چیٹ جی پی ٹی کے خلاف آٹھ امریکی ریاستوں کے مقدمات
Web Desk
16 October 2026
مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی (OpenAI) کے خلاف امریکا کی 8 ریاستوں نے الگ الگ عدالتوں سے رجوع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا چیٹ بوٹ ‘چیٹ جی پی ٹی’ (ChatGPT) بچوں اور عام صارفین کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بن رہا ہے۔
روئٹرز کے مطابق نیبراسکا، آئیووا، کنساس، ایریزونا، مونٹانا، ویسٹ ورجینیا، آئیڈاہو اور آرکنساس کے اٹارنی جنرلز نے اپنی اپنی ریاستوں کی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی ہیں۔ مقدمات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو اس طرح ڈائزائن کیا گیا ہے کہ وہ صارف کے غلط تصورات اور الجھنوں کی تائید کرتا ہے، جس سے خود کو یا دوسروں کو نقصان پہنچانے، حتیٰ کہ اجتماعی فائرنگ (Mass Shooting) جیسے پُرتشدد واقعات کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔
ریاستوں نے عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اوپن اے آئی کو چیٹ جی پی ٹی کے نظام میں حفاظتی تبدیلیاں کرنے کا پابند بنایا جائے اور ایسے جدید AI ماڈلز کی تیاری اس وقت تک روکی جائے جب تک ان کا طرزِ عمل انسانی اقدار کے مطابق نہ ہو۔ اس کے علاوہ صارفین کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزی پر کمپنی کے خلاف مالی جرمانے اور ہرجانے کے احکامات جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ امریکی ریاستوں کی جانب سے کسی اے آئی کمپنی کے خلاف یہ اب تک کی سب سے بڑی مشترکہ قانونی کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
سندھ میں جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کا منصوبہ متعارف
16 October 2026
اسپیس ایکس کے راکٹ لانچ کے بعد آسمان پر بننے والا دلکش نظارہ
15 October 2026
واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی اب دوستوں کی کالز کا حصہ بننا ممکن
15 October 2026
ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل
14 October 2026
مصنوعی ذہانت برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے ، ایم آئی فائیو چیف
14 October 2026
دنیا کی پہلی ’نیوکلیئر گھڑی‘ تیار، حیرت انگیز ایجاد
14 October 2026
خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ
13 October 2026