پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
Web Desk
16 October 2026
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا (Maria Zakharova) نے واضح کیا ہے کہ یورپی یونین کی روس مخالف اور امتیازی پالیسیوں کے باوجود، ماسکو پرامن سوچ رکھنے والے عام یورپی شہریوں کے روس میں داخلے پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ماسکو میں میڈیا بریفنگ کے دوران ماریہ زخارووا نے کہا کہ روس یورپی حکمرانوں کی پالیسیوں کا بدلہ یورپ کے عام شہریوں کو نشانہ بنا کر نہیں لے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی ممالک میں عام شہریوں کی جانب سے روسی زبان اور تعلیمی اداروں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مختلف ممالک میں قائم 2,000 سے زائد یورپی شہریوں نے بیرونِ ملک قائم روسی مراکز سے روسی زبان کے کورسز مکمل کیے ہیں۔
روس اور یورپی یونین کے درمیان انرجی پارٹنرشپ پر بات کرتے ہوئے ماریہ زخارووا نے کہا کہ برسلز کے موجودہ منفی رویے اور سیاسی محاذ آرائی کو دیکھتے ہوئے مستقبل قریب میں روس اور یورپی یونین کے درمیان مکمل توانائی تعاون (Energy Cooperation) کی بحالی کے امکانات انتہائی محدود ہیں، کیونکہ یورپی یونین کی موجودہ قیادت باہمی فائدے پر مبنی تعلقات کے بجائے تصادم کی پالیسی پر گامزن ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026