LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی

Web Desk

16 October 2026

ایران کی مجلسِ شوریٰ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی انتظامیہ نے ایران کے خلاف کسی قسم کا ملٹری اقدام یا اشتعال انگیزی کی تو پورا خطہ ناقابلِ تلافی تباہی سے دوچار ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں ابراہیم عزیزی نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ وہ ایران کی ملکی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف کوئی غلط قدم نہ اٹھائیں، بصورتِ دیگر کسی بھی غلط اندازے (Miscalculation) کا نتیجہ پورے خطے کے لیے انتہائی شدید اور ہولناک نکلے گا۔

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابھی تک دنیا میں ایسا کوئی پیدا نہیں ہوا جو ہماری عظیم قوم کے خلاف بم یا فوجی طاقت استعمال کرنے کی جرات کر سکے۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کے ردِعمل میں کہا کہ ایران کو ڈرانے یا دھمکانے کے لیے نام نہاد “مدر آف آل بم” (Mother of All Bombs) کے استعمال کا سوچنے کی بھی کوئی ہمت نہیں کر سکتا اور ایرانی افواج ہر قسم کی پیش قدمی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔