LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم

Web Desk

16 October 2026

وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے مسافر کوچز کے ضروری پرزہ جات کی بروقت خریداری میں تاخیر اور سستی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان ریلویز کے اعلیٰ انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے سامنے انکشاف ہوا کہ سی ای او کی باضابطہ منظوری کے باوجود حکومت سے حکومت (G2G) کی بنیاد پر ضروری پرزوں کی بروقت خریداری میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے حنیف عباسی نے چیئرمین ریلوے کو ہدایت کی کہ سرکاری کاموں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ذمہ داروں کا تعیّن کرنے کے لیے فوری انکوائری قائم کی جائے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز نے 1,326 مسافر کوچز کا ہیلتھ اینالیسز مکمل کر لیا ہے اور ریلوے کے نظام سے غیر فعال یا ڈمی کوچز کو مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ کسی بھی ڈمی کوچ کو دوبارہ سسٹم میں شامل کرنے کی صورت میں سخت سزائیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ریلوے کی جرمن کوچز کی ریفربشمنٹ (مرمت و جدید کاری) کا فیصلہ بھی کیا گیا۔