LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی پالیسی جاری پاکستان اورعمان کے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ چینی وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، سی پیک ٹو کے تحت سرمایہ کاری، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق دہشت گردی کا خطرہ صرف خیبر پختونخوا نہیں، پورے پاکستان کو ہے: رانا ثناء اللہ وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل بنا رہے ہیں: امریکی اخبار کا انکشاف نیتن یاہو کی ایران پر پیشگی حملے کی تردید، حملے کی صورت میں بھرپور جواب کی دھمکی ریاض میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے شہری زخمی، گھر اور گاڑی کو نقصان عباس احسن ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس 12 اضلاع میں تعینات، نوٹیفکیشن جاری بھارت میں مسلم بستی کی پانی کی سپلائی بند، معاملہ اقوام متحدہ تک پہنچ گیا لبنانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، سفارت کاری پر زور امریکی کسان نے 1431 کلو وزنی دیوہیکل کدو اگا لیا، عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان آبنائے ہرمز میں مزید 2 تجارتی جہاز نامعلوم پروجیکٹائلز کا نشانہ بن گئے خواتین کو بااختیار بنانا معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

مصنوعی ذہانت برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے ، ایم آئی فائیو چیف

Web Desk

14 October 2026

برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو (MI5) کے سربراہ سر کین میکولم نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے نئے اور سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے اور دہشت گرد گروہ مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اس ٹیکنالوجی کا سہارا لے سکتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ برطانیہ کو تاریخ میں پہلی بار ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جو انسانی ذہانت سے تجاوز کر سکتے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی جائزہ مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ سر کین میکولم نے بتایا کہ گزشتہ دہائی کے دوران دشمن ریاستوں سے متعلق سیکیورٹی کے مسائل میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے روس کو برطانیہ کا سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی جاسوس اور ان کے پراکسی گروہ برطانیہ اور اس کے اتحادیوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔