امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
Web Desk
16 October 2026
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری عسکری کشیدگی اور جنگ کے باعث عراق کو تقریباً 60 ارب ڈالر کا بھاری معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی برآمدات میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید گراوٹ اور افراطِ زر نے ملکی معیشت کو بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین نے روم میں اطالوی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بتایاکہ عراق کی معیشت کا 90 فیصد سے زائد انحصار خام تیل کی فروخت پر ہے۔ عراقی وزارتِ تیل کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے دوران ملکی تیل کی برآمدات گھٹ کر یومیہ 26 لاکھ بیرل کی سطح پر آ گئیں، جس سے حکومت کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ معاشی مشکلات کے باعث عراقی مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 20 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سنگین معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے عراقی مرکزی بینک نے تین سال سے زائد عرصے میں پہلی بار امریکی ڈالر کے مقابلے میں عراقی دینار کی قدر میں کمی (Devaluation) کی ہے۔ عراقی حکام کے مطابق موجودہ معاشی دھچکے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے 2037ء تک غیر ملکی تیل پر معیشت کا انحصار کم کر کے غیر نفتی آمدنی کا حصہ 10 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کرنے کا طویل المدتی ہدف مقرر کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026