LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

Web Desk

16 October 2026

سندھ حکومت نے صوبے کے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 100 سے زائد نجی اور سرکاری کمپنیوں کے ساتھ رابطے تیز کر دیے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق حکومت کے پورٹل ‘آئی ورک فار سندھ’ (I Work For Sindh) کے ذریعے نوجوانوں کی فنی مہارتوں اور مارکیٹ کی جدید ضروریات میں ہم آہنگی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو اب تک 51 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد وزٹ کر چکے ہیں، جبکہ اس پر 1 لاکھ 36 ہزار 547 امیدوار اور 721 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

شرجیل میمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پورٹل کے ذریعے اب تک 31 ہزار 270 ملازمتوں کے مواقع پوسٹ کیے گئے ہیں، جن پر امیدواروں کی جانب سے 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ پلیٹ فارم پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ 1,800 سے زائد مختصر تربیتی کورسز کی سہولت بھی دی گئی ہے، جن سے ہزاروں نوجوان استفادہ کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ اگلے ڈیڑھ سے دو ماہ میں سرکاری و نجی شعبے کی ملازمتوں کو پورٹل پر خودکار (Automatic) طریقے سے شامل کرنے کا جدید نظام اور روزانہ جاب الرٹس کی سہولت بھی متعارف کرائی جا رہی ہے