واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر بھی اب دوستوں کی کالز کا حصہ بننا ممکن
Web Desk
15 October 2026
مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور انقلابی فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب وہ افراد بھی واٹس ایپ کال کا حصہ بن سکیں گے جن کا واٹس ایپ پر اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔ کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق صارفین واٹس ایپ کے ’کالز ٹیب‘ سے ایک لنک تیار کر کے کسی بھی شخص کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، جسے موصول کرنے والا اپنے کمپیوٹر کے ویب براؤزر پر کھول کر کال میں شرکت کر سکے گا۔ اس سہولت کے تحت انفرادی اور گروپ (بیک وقت 32 افراد) کالز بالکل مفت اور بغیر کسی وقت کی پابندی کے کی جا سکیں گی۔ واٹس ایپ کے مطابق ان کالز کو بھی مکمل ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہو گا اور مستقبل میں اس فیچر کو گوگل کیلنڈر اور مائیکروسافٹ آؤٹ لک کے ساتھ بھی جوڑا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
بچوں کی سلامتی پر سنگین سوالات، چیٹ جی پی ٹی کے خلاف آٹھ امریکی ریاستوں کے مقدمات
16 October 2026
سندھ میں جدید ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل کا منصوبہ متعارف
16 October 2026
اسپیس ایکس کے راکٹ لانچ کے بعد آسمان پر بننے والا دلکش نظارہ
15 October 2026
ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل
14 October 2026
مصنوعی ذہانت برطانوی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہے ، ایم آئی فائیو چیف
14 October 2026
دنیا کی پہلی ’نیوکلیئر گھڑی‘ تیار، حیرت انگیز ایجاد
14 October 2026
خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ
13 October 2026