LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

دنیا کی پہلی ’نیوکلیئر گھڑی‘ تیار، حیرت انگیز ایجاد

Web Desk

14 October 2026

آسٹریا اور چین کے سائنسدانوں نے وقت کی پیمائش اور جدید ٹیکنالوجی کی تاریخ میں ایک اہم ترین سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی پہلی دو فعال ’نیوکلیئر گھڑیاں‘ (Nuclear Clocks) کامیابی سے تیار کر لی ہیں، جو کائنات کے اسرار جاننے اور وقت کی پیمائش کے نئے دروازے کھول سکتی ہیں۔

معروف سائنسی جریدے ‘نیچر’ میں شائع ہونے والی دو الگ الگ رپورٹس کے مطابق، ویانا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور چین کی شنگھوا یونیورسٹی کے محققین نے ایک دوسرے سے آزادانہ طور پر کام کرتے ہوئے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ سائنسدانوں کے مطابق اس گھڑی کا تعلق جوہری توانائی سے نہیں ہے، بلکہ اسے ‘نیوکلیئر’ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں وقت کی پیمائش کے لیے ایٹم کے بیرونی الیکٹرانز کے بجائے اس کے مرکزے (Nucleus) کی توانائی کی سطحوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے دونوں ٹیموں نے تھوریم 229 (Thorium-229) کی نایاب قسم کو کیلشیم فلورائیڈ کے ٹھوس کرسٹل میں قید کرکے استعمال کیا۔

ویانا ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھورسٹن شم اور چینی ٹیم کے سربراہ شی چیان ڈنگ کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر گھڑیاں روایتی ایٹمی گھڑیوں کے مقابلے میں بیرونی برقی مقناطیسی اثرات اور درجہ حرارت کی تبدیلیوں سے کم متاثر ہوتی ہیں، جس سے یہ مستقبل میں انتہائی مستحکم اور غیر معمولی حد تک درست ثابت ہوں گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جی پی ایس، انٹرنیٹ اور مالیاتی نظام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ان گھڑیوں کی مدد سے نہ صرف وقت کی پیمائش کو مزید دقیق بنایا جا سکے گا، بلکہ یہ بنیادی طبیعیات کے تجربات اور کائنات کے پراسرار جزو ‘ڈارک میٹر’ (Dark Matter) کا سراغ لگانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گی