LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

Web Desk

16 October 2026

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے گورنر کی تبدیلی کی افواہوں اور امکانات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد حاصل کرنا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا واحد اور بنیادی مقصد خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور صوبے میں دائمی امن کا قیام ہے۔

طارق فضل چوہدری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ٹارگٹڈ اقدامات کیے جائیں گے اور ان تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے اثر و رسوخ سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں آنے کے فوراً بعد صوبے کا تمام تر نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے اور اگر اپوزیشن ملک کی خاطر بامقصد گفتگو کے لیے آگے آتی ہے تو حکومت اس کا خیرمقدم کرے گی۔