LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا

Web Desk

16 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی نئی مقرر کردہ پریس سیکریٹری کیٹی زکریا (Kaitlan/Katie Zacharia) کو تعیناتی کے محض پانچ روز بعد ہی عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے کیٹی زکریا کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کیا، اس لیے وہ نہیں چاہتے کہ انہیں ذرائع ابلاغ کی جانب سے مزید دباؤ یا مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کیٹی زکریا کے لیے انتظامیہ میں کسی دوسرے نئے عہدے پر غور کر رہے ہیں اور اپنے غیر ملکی دورے سے وطن واپسی پر ان سے اس سلسلے میں بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کیٹی زکریا کی پہلی پریس بریفنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جبکہ بار (Bar) کا امتحان پاس کرنے میں ناکامی کے اعتراف کے بعد ان کی قانونی صلاحیت اور قابلیت سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر منگل کے روز ان کی پہلی پریس بریفنگ کی تعریف کی تھی، تاہم پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔