LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار پٹرول مزید 3 روپے 93 پیسے سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا سندھ حکومت کا انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن

فضل الرحمٰن سے دہشتگردوں کے پشت پناہوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی: مریم نواز

Web Desk

16 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جیسے سینئر سیاستدان، جو خود اور ان کی جماعت دہشت گردی کا شکار رہی ہے، ان سے دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والوں کی حمایت کی توقع نہیں تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو 13 سال تک نااہلی، کرپشن اور دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے بجائے ان کی صفائی دینا نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی حمایت میں بیانات دیے جا رہے ہیں انہوں نے خیبر پختونخوا کے وسائل دھرنوں اور احتجاجوں پر ضائع کیے اور دہشت گردوں کو پال پوس کر ملک پر حملہ آور ہونے کے مواقع فراہم کیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک فوج کے سپہ سالار اور شہدا کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان روزانہ دہشت گردی کے خلاف سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خون کو سلام پیش کرنے کے بجائے دہشت گردی کے سرپرستوں کے ساتھ کھڑا ہونا کسی طرح مناسب نہیں، اور پی ٹی آئی اپنے صوبائی اقتدار کے خاتمے کی خود ذمہ دار ہے۔