خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ
Web Desk
13 October 2026
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومتی نظام مکمل طور پر مفلوج ہو چکا تھا، تاہم وفاقی حکومت آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے صوبے کے عوام کی بھلائی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے گزشتہ 13 سالوں سے صوبے پر حکمرانی کرنے والوں کی کارکردگی پر شدید تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ کے پی کے میں بنیادی صحت کی سہولیات، جدید ہسپتال، یونیورسٹیاں اور ڈیم کہاں ہیں؟ جن کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو علاج کے لیے راولپنڈی کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں نافذ کی گئی ایمرجنسی، انتظامی معاملات اور اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ملنے والی سفارتی کامیابیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
روسی انرجی ویک کا کل سے آغاز، عالمی توانائی کے مستقبل پر اہم مذاکرات متوقع
13 October 2026
واٹس ایپ میں میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026
انسٹا گرام میں ایک نئی تبدیلی کی آزمائش
12 October 2026
اقوام متحدہ نے سعودی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیئے
12 October 2026
بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری
11 October 2026
سائنس دانوں کی بڑی پیش رفت، سولر سیلز کی کارکردگی بنانے کا نیا طریقہ دریافت
11 October 2026