LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری

کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Web Desk

14 October 2026

کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی ایک پروقار اور شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئے کیڈٹس نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔

تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے 173 نوجوان باضابطہ طور پر پاک فوج کی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (GOC) کوئٹہ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت شاندار صلاحیتیں اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ، عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوانوں کاپُرتبہ استقبال کیا۔

پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران نئے شامل ہونے والے جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور ارضی حدود کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا غیر متزلزل عزم ظاہر کیا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اور مشکل ترین تربیت کی کامیابی سے تکمیل ان کے لیے دلی مسرت کا باعث ہے، اور وہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے شوق اور جذبے سے پاک فوج کا حصہ بنے ہیں