پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
Web Desk
14 October 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے، جو دونوں ممالک کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل منعقد ہوئی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ناگزیر قرار دیا۔ عمانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے بھی عمان کی تعمیری کوششوں کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026
قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش
14 October 2026
محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات
14 October 2026
سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ
14 October 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا
14 October 2026
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
14 October 2026