LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان شام کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخی دورہ، دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کا آغاز جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کیخلاف اہم کامیابی مل گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، گیس شعبے میں اصلاحات پر تبادلۂ خیال

Web Desk

18 December 2025

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ بولورما امگابازار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے گیس شعبے بالخصوص ایل این جی سے متعلق امور اور جاری و آئندہ اصلاحات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایل این جی سرپلس کے مسئلے کو کامیابی سے حل کیا ہے، جبکہ ایل این جی کے چیلنج سے نمٹنا آسان کام نہیں تھا۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایل این جی مسئلے کے حل میں حکومتی اقدامات کو تسلیم کرنے پر ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی آراء پائیدار پالیسی اصلاحات کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔

ملاقات میں پاکستان کے گیس شعبے کی پائیداری کے لیے جاری اور مستقبل کی اصلاحات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ ورلڈ بینک گیس کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ بینک نے ایل پی جی کے شعبے میں اصلاحات اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔