شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت
Web Desk
24 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کے درمیان دو گھنٹے طویل اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ملاقات کے ایجنڈے میں سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ سرفہرست رہا، جس پر وزیراعظم نے نواز شریف کو شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں طبی معائنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی ممکنہ توہینِ عدالت کی درخواست اور اس کے قانونی جواب سمیت آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ میاں نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید کسی سیاسی یا آئینی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، جبکہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پر بھی غور کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد
7 October 2026