LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح

جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

24 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کسی بھی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے نہیں جا رہی، کیونکہ ماضی میں ایسے سیاسی اتحادوں سے جماعت اسلامی کو فائدہ پہنچنے کے بجائے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بند کمروں کے بجائے عوامی فورم پر اپنے بل بوتے پر نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید اعلان کیا کہ 13 ربیع الاول کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، جس کے بعد مرحلہ وار پہیہ جام اور اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کی حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی۔