LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت

Web Desk

12 October 2026

پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ پر مشتمل ‘آر فور (R4) گروپ’ نے سعودی عرب کی حدود اور بالخصوص ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حوثی ملیشیا کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں آر فور گروپ نے حوثی حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے خطے کے امن، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بلاواسطہ خطرہ ہیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس خطرناک اشتعال انگیزی کو کسی بھی جواز کے تحت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ R4 گروپ نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے مملکت کے اپنے دفاع اور سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے تمام جائز اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور حملوں کو فوری و غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔