ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج
Web Desk
12 October 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کے سلسلے میں 135 بحری جہازوں کو واپس موڑا گیا، جبکہ 4 تجارتی جہازوں کو ناکارہ اور پاسدارانِ انقلاب سے منسلک 10 آئل ٹینکروں کو تباہ کیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق تازہ کارروائی خلیجِ عمان میں کی گئی جہاں امریکی لڑاکا طیارے نے پاناما کے پرچم تلے سفر کرنے والے تجارتی جہاز ‘ایم وی اوشن مولیکا’ (اریکا سن) کو نشانہ بنایا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے اس جہاز کو ناکہ بندی توڑنے سے روکنے کے لیے امریکی وارننگز دی گئیں، تاہم عملے کی جانب سے انتباہ نظرانداز کرنے پر گائیڈڈ گولہ بارود کا استعمال کر کے اس کا انجن اور پروپلشن سسٹم ناکارہ بنا دیا گیا۔ سینٹ کام کے مطابق حملے میں عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا، جبکہ کارروائیوں کا مقصد ایرانی سمندری حدود میں مبینہ خلاف ورزیوں اور تجارتی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رکھنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ
12 October 2026
گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ
12 October 2026
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ
12 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم
12 October 2026
انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
12 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا
12 October 2026
جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک
12 October 2026