کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا
Web Desk
12 October 2026
خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے قیام کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ درخواست سلمان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور گورنر خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ بالکل غیر آئینی، غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور عوام کے جمہوری مینڈیٹ و بنیادی حقوق کی سنگین ورزی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ وفاق کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک گورنر راج سے متعلق جاری کردہ تمام نوٹیفکیشنز کو فوری معطل کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان
12 October 2026
ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس
12 October 2026
دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی
12 October 2026
دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی
12 October 2026
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
12 October 2026
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
12 October 2026
پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں: عظمیٰ بخاری
12 October 2026
پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ
12 October 2026