LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کا شو ختم، قومی پرچم نہ اٹھانے والوں کی نسلیں تباہ کر دیں گے: فیصل واوڈا روسی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ، پولیس لائنز کا دورہ، پرچم کو بوسہ دیا آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی پاکستان موسمیاتی آفات کے خلاف رہنما کردار ادا کرسکتا ہے: صدر زرداری ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکا حد سے آگے نکل گیا: ٹرمپ خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کے پی میں گورنر راج: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج طلب مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید

Web Desk

12 October 2026

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہادت نوش کرنے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور سٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔ اس المناک حادثے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔