LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ

Web Desk

12 October 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو مزید کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی اور صوبے میں ایمرجنسی و گورنر راج کا نفاذ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہی کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کے پی حکومت کی 13 سالہ ناکامی اور این ایف سی فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھائے۔ عطا تارڑ نے سیکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں 20 ہزار سے زائد شدت پسند اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 ہزار سے زیادہ جنگجو محفوظ ٹھکانوں میں مقیم ہیں، جس پر کابل انتظامیہ سے مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 100 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اور بے شمار قربانیاں دی ہیں، تاہم خطے اور بالخصوص افغانستان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان اپنا تعمیری و سفارتی کردار جاری رکھے گا۔