ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
Web Desk
12 October 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور امن و امان کی بحالی پہلی ترجیح ہے، اور خیبرپختونخوا کو محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ پشاور میں گورنر کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی اور سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی (CTD) کی تمام ڈیمانڈز پوری کر دی گئی ہیں، حکومت سیکیورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار وفاق اور خیبرپختونخوا انتظامیہ انسدادِ دہشت گردی کے لیے مکمل ہم آہنگ ہیں، اور کے پی پولیس کو جدید ترین اسلحہ و سیکیورٹی آلات کی فراہمی کے لیے وفاق تمام تر ذمہ داری پوری کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
آبادی میں تیز رفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے: وزیر خزانہ
13 October 2026
یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا خاتمہ اگلا ہدف ہے: محسن نقوی
13 October 2026
کراچی: کالعدم بی ایل اے اور ایس آر اے کے 4 دہشت گرد گرفتار
13 October 2026
کے پی میں گورنر راج و ایمرجنسی کا معاملہ: جے یو آئی نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
13 October 2026
پاکستان کی شام میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ علاقوں سے انخلا کا مطالبہ
13 October 2026
او آئی سی کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان
13 October 2026
حوثیوں کا سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ اور ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026
ایک ہی ملک میں دو خارجہ پالیسیاں ناممکن، خیبرپختونخوا میں آئین کے تحت اقدامات کیے: عطا تارڑ
13 October 2026