پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں: عظمیٰ بخاری
Web Desk
12 October 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی مبینہ جعلی ویڈیوز شیئر کرنے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اپوزیشن پر شدید تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے نشاندہی کی کہ جامشورو میں بوائلر دھماکے کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج اور ایک بھارتی شہری کی جنتر منتر نئی دہلی کی ویڈیو کو اسلام آباد مظاہرے سے منسوب کر کے پھیلایا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی قیادت کو ‘جعلی لیڈرشپ اور جعلی انقلاب’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس صوبے میں دہشت گرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی ہو اور حکومت قومی ترانے و پرچم کے احترام سے عاری ہو، وہاں ایمرجنسی کا نفاذ ہی واحد حل تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سالہ اقتدار کے دوران خیبر پختونخوا کے عوام کو صرف بدامنی اور تباہی دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان
12 October 2026
ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس
12 October 2026
دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی
12 October 2026
دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی
12 October 2026
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
12 October 2026
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
12 October 2026
کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا
12 October 2026
گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ
12 October 2026