LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا

پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ

Web Desk

12 October 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی و علاقائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ بنکاک میں بلوم برگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف (IMF) کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان کے لیے 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی راہ ہموار ہو چکی ہے، جبکہ امریکہ کے ساتھ 10 ارب ڈالر کے ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فنڈ پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومت رواں مالی سال کے دوران 5 سے 6 اہم سرکاری اداروں کی نجکاری مکمل کر کے 1 ارب ڈالر سے زائد حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے، جس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) اور ایئرپورٹس کے انتظامی امور کی نجی شعبے کو منتقلی بھی شامل ہے۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ملک میں ایندھن کا مناسب ذخیرہ موجود ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مہنگائی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔