LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جا سکتی: عطااللہ تارڑ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جیل میں وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم ایران جانے والے 135 تجارتی جہاز واپس موڑ دیے: امریکی فوج انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 900 پوائنٹس گر گیا جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

انکم ٹیکس گوشواروں میں غلطی پر ایف بی آر کا جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

Web Desk

12 October 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے، اثاثے چھپانے اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے خلاف سخت جرمانوں اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے پاس ملک بھر میں موجود جائیدادوں اور اثاثوں کا مکمل ڈیٹا دستیاب ہے، جس کا گوشواروں سے موازنہ کرنے اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور خودکار نظام کی مدد لی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط معلومات یا اثاثے چھپانے کی صورت میں تنخواہ دار طبقے پر ان کی تنخواہ کا 75 فیصد تک بھاری جرمانہ اور مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر روزانہ 1 ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر نے تمام ٹیکس فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ 15 اکتوبر سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشواروں کا ازسرِنو جائزہ لے کر کسی بھی غلطی کی بروقت تصحیح اور درستگی یقینی بنائیں۔