LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ

ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

Web Desk

11 October 2026

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے گریڈ 22 کے سینئر افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صوبے کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ 11 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی یہ تعیناتی فوری طور پر تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہوگی؛ اس سے قبل ڈاکٹر فخر عالم وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور ان کا تعلق مردان سے ہے۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکریٹری اور گریڈ 20 کے افسر محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات بھی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی ہیں، جن کا تعلق چارسدہ سے ہے اور وہ سابق فاٹا و کے پی میں مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔