LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش

سرکاری اہلکاروں کے لئے’بیپ ‘ ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

Web Desk

18 December 2025

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا گیا ہے کہ مذکرہبیپیابی ای ای پیایپ متعارف کرانے کیلئے تقریباً تیار ہے اور اس منصوبہ کی ڈیڈ لائن 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل رتیال کو ہدایت کی ہے کہ وہ (BEEP) کی بروقت تیاری یقینی بنائیں۔

کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ ایپلیکیشن مقامی طور پر تیار کی گئی ہے اور یہ تمام متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے تصدیق شدہ ہے۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل رتیال نے بتایا کہ BEEP کو شروع کرنے کا مقصد سرکاری شعبے کے ملازمین کو ملک بھر میں ایک محفوظ پیغام رسانی کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، ایپ کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا، ’بیپایپ کے استعمال کی شروعات وفاقی وزارتوں اور منسلک محکموں سے ہوگی۔

سی ای او این آئی ٹی بی نے کہا کہ اس ایپ کا رول آؤٹ اگلے دو مہینوں میں شروع ہونے کی توقع ہے اور اسے وفاقی ای-آفس سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ سرکاری اداروں کے اندر محفوظ پیغام رسانی، دستاویز کی تقسیم اور ورک فلو کوآرڈینیشن کو ممکن بنایا جاسکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ ’بیپ ایپٹیکسٹ میسجنگ اور سرکاری اہلکاروں کے ذریعے استعمال ہونے والی ویڈیو کالز کے لئے مکمل انکرپشن کے ساتھ مضبوط حفاظتی خصوصیات پیش کرتا ہے۔

کمیٹی نے اس سے قبل 2024 میں عالمی تنازعات کے دوران پیش آنے والے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیٹا اور آفیشل کمیونیکیشن کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا تھا، تاہم اب ایپ میں نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

فیصل رتیال نے بتایا کہ ’بیپویڈیو کمیونیکیشن تک اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو بڑھاتا ہے اور یہ حساس حکومتی بات چیت کیلئے موزوں ہے۔