کمپنی نے بار بار باتھ روم جانے پر انجینئر کو نوکری سے برطرف کر دیا
Web Desk
17 December 2025
چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والے شخص کا نام لی بتایا گیا ہے جسے اپریل اور مئی 2024 کے درمیان ایک ماہ میں 14 مرتبہ باتھ روم بریک لینے پر نوکری سے نکال دیا گیا جس میں سب سے طویل وقفہ چار گھنٹے کا تھا۔
انجینئر نے کمپنی کے اقدام کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کر لیا۔لی کا کہنا ہے کہ وہ بیماری میں مبتلا ہے اور پچھلے سال مئی اور جون میں اس نے دوائی آن لائن خریدی تھی جس کا ریکارڈ بھی اس کے پاس موجود ہے جو اس نے عدالت میں جمع کرایا۔لی نے کمپنی پر مقدمہ دائر کیا جس میں معاہدے کو غیرقانونی طور پر ختم کرنے کی وجہ سے تین لاکھ 20 ہزار یوآن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عدالت نے کہا کہ انجینئر نے جو وقت باتھ روم میں گزارا ہے وہ اس کی جسمانی ضروریات سے بہت زیادہ تھا۔
متعلقہ عنوانات
بھارت کا انوکھا ریسٹورنٹ جہاں مُردوں کے ساتھ کھانا کھایا جاتا ہے
28 August 2026
گھر سے بھاگ کر لاس ویگاس جانے والے جوڑے کی دورانِ پرواز شادی
28 August 2026
مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی بزرگ خاتون کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد
27 August 2026
جاپانی وزیر اعظم کاکروچ کے مرنے پر اداس ہو گئیں
26 August 2026
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026