102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
Web Desk
29 September 2026
برطانوی شہزادہ ہیری (ڈیوک آف سسیکس) نے کینیڈا میں ایک فلاحی مہم کے دوران خطرناک اسکائی ڈائیونگ کر کے ایک 102 سالہ سابق فوجی سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ شہزادہ ہیری نے یہ چیلنج کینیڈا کی عسکری برادری اور سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کی حمایت اور ان کے متعلق آگاہی بیدار کرنے کی مہم کے تحت قبول کیا۔ ٹورنٹو کے قریب ہونے والی اس اسکائی ڈائیونگ کا منصوبہ اس وقت طے پایا تھا جب گزشتہ نومبر میں شہزادہ ہیری کی ملاقات سنی بروک اسپتال کے وزٹ کے دوران 102 سالہ سابق فوجی ایڈ مارشل سے ہوئی تھی۔
طبی معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ایڈ مارشل کے لیے اتنی عمر میں خود چھلانگ لگانا محفوظ نہیں ہوگا، جس کے بعد ان کے پوتے بیلی نے دادا کی جگہ یہ چیلنج پورا کیا۔ 102 سالہ مارشل خود بھی طیارے میں موجود رہے اور انہوں نے شہزادہ ہیری اور اپنے پوتے کو فضا سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا۔ کامیابی سے زمین پر اترنے کے بعد شہزادہ ہیری نے مسکراتے ہوئے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کو فون کیا اور بتایا کہ انہیں اس فلاحی مشن کے لیے اہلیہ کو قائل نہیں کرنا پڑا، تاہم بحفاظت واپسی پر میگھن نے یقیناً سکون کا سانس لیا ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026