نواز شریف کا نومنتخب صدر آزاد کشمیر سے رابطہ، ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر زور
Web Desk
26 September 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو ٹیلی فون کر کے منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ ان کا صدرِ آزاد کشمیر منتخب ہونا خطے کی ترقی کے لیے ایک نیک شگون ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر نجیب نقی، وزیراعظم آزاد کشمیر اور صوبائی کابینہ ایک متحرک ٹیم کی صورت میں مل کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔
میاں نواز شریف نے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے تاکہ حکومتی وعدوں کی تکمیل اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر حکومت ان کے وژن اور رہنمائی کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور خطے کی خوشحالی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
3 October 2026
صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری
3 October 2026
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع
3 October 2026
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026