LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات محسن نقوی کی سربراہ پاسداران انقلاب سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر مسلسل اصلاحات اور مضبوط ذخائرپاکستان کے معاشی منظر نامےکو سہارا دے رہے ہیں: اے ڈی بی او آئی سی مسئلہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے پر سرفہرست رکھے: اسحاق ڈار پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بالاتر ایک اتحاد، 96 واں سعودی قومی دن پی ٹی آئی لانگ مارچ: پنجاب حکومت کی فوج و رینجرز کی تعیناتی کی درخواست پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ایران نے اپنا مؤقف اور شرائط امریکا تک پہنچا دیں: اسماعیل بقائی سعودی قومی دن پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم کی شاہ سلمان اور محمد بن سلمان کو مبارکباد

عاطف اسلم کے کنسرٹ میں مداح نے اسٹیج پر موبائل پھینک دیا، گلوکار بھی دنگ رہ گئے

Web Desk

23 September 2026

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے حالیہ لائیو کنسرٹ کی ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک مداح نے پرفارمنس کے دوران اپنا موبائل فون اسٹیج پر پھینک دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم اسٹیج پر گانا گانے میں مصروف تھے کہ اچانک کراؤڈ میں سے ایک مداح نے ان کی طرف موبائل فون شوٹ کر دیا۔ فون قریب گرتے ہی عاطف اسلم نے لمحہ بھر کے لیے پرفارمنس روکی، مسکراتے ہوئے فون زمین سے اٹھایا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ “فون ہی پھینک دیا اوپر، یہ تو ٹوٹ چکا ہو گا اب تک!”

اسی ویڈیو کے اگلے حصے میں ایک اور مداح کو اپنا سبز رنگ کا دوپٹہ بھی اسٹیج کی طرف پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس اور موسیقی کی دنیا کے ماہرین کے مطابق کنسرٹس کے دوران گلوکاروں کی طرف اشیاء یا فون پھینکنا دراصل ان پر کوئی حملہ نہیں بلکہ اپنے فون کے کیمرے سے سیلفی یا آٹوگراف حاصل کرنے کا ایک نیا جنون ہے، تاہم جس لاپرواہی اور رفتار سے موبائل فون پھینکا گیا اس سے گلوکار کو شدید چوٹ بھی لگ سکتی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کنسرٹس کے دوران لائیو شو کے آداب اور مداحوں کے رویے پر ایک نیا باقاعدہ تفصیلی تبصرہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ عاطف اسلم کے ٹھنڈے مزاج اور فوری مزاحیہ ردِعمل کی صارفین کی جانب سے بے حد تعریف کی جا رہی ہے۔