بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
Web Desk
23 September 2026
امریکی ہوابازی کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے پہلے مسافر طیارے نے امریکہ بھر کا طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ ‘جوبی ایوی ایشن’ (Joby Aviation) نامی کمپنی کے سنگل انجن ‘سیسنا کاروان’ طیارے نے ملک گیر سطح پر بغیر کسی انسانی پائلٹ کے خودکار پرواز کی آزمائش کو بغیر کسی حادثے کے سر انجام دیا ہے۔ جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھر کا یہ تاریخی سفر دراصل جدید ہوابازی کے ایک بالکل نئے عہد کی پہلی عملی جھلک ہے۔
کمپنی کا یہ جدید طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا اور اس نے امریکہ کے مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے کل 3,199 میل کا طویل فاصلہ مکمل طور پر خودکار (Automated) پروگرامنگ کے ذریعے طے کیا۔ سفر کے دوران طیارے نے مقررہ روٹ کے تحت متعدد مقامات پر اسٹاپس کیے، جبکہ طیارے میں نصب آرٹیفیشل انٹیلی جنس مشین نے مسلسل سفری خطرات اور سیکیورٹی چیلنجز کی مانیٹرنگ کی اور کامیابی سے اپنی آزمائشی لینڈنگز کیں۔ جوبی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ خودکار پروازوں کی اس ٹیکنالوجی سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو مرکزی شہروں سے جوڑنے میں مدد ملے گی اور قدرتی آفات کے موقع پر ہنگامی امدادی سامان کی ترسیل کے لیے برق رفتار ردِعمل ممکن ہو سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026