برطانیہ سے علیحدگی کے لیے گاؤں کا علامتی ریفرنڈم
Web Desk
21 September 2026
انگلینڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں پیڈنگٹن کے رہائشیوں نے قریبی سابق فوجی اڈے پر تقریباً 1,200 پناہ گزینوں کو منتقل کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ سے علامتی طور پر علیحدگی کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔ تقریباً 350 نفوس پر مشتمل اس گاؤں میں منعقد ہونے والے غیر حتمی اور نان-بائینڈنگ ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 285 افراد نے برطانیہ سے علیحدگی کی حمایت کی جبکہ صرف 26 افراد نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
ریفرنڈم کے نتائج کے بعد گاؤں کی پیرش کونسل کے چیئرمین ٹِم میک نیلی نے اعلان کیا کہ اس ووٹ کے ذریعے نہ صرف برطانیہ بلکہ پوری دنیا کو ایک واضح اور سخت پیغام دیا گیا ہے، اور اب گاؤں کو علامتی طور پر ’پرنسپلٹی آف پیڈنگٹن‘ (Principality of Paddington) کہا جائے گا۔ یہ احتجاج گاؤں سے محض 0.8 کلومیٹر دور سابق وزارتِ دفاع کے ’بائسیسٹر اڈے‘ میں مرد پناہ گزینوں کو ٹھہرانے کے سرکاری منصوبے کے خلاف کیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس رہائشی مرکز کو مکمل طور پر خود کفیل بنایا جائے گا تاکہ مقامی آبادی متاثر نہ ہو، تاہم مقامی رہائشیوں نے واضح کیا ہے کہ یہ ووٹ قانونی طور پر الگ ہونے کے لیے نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ ہے
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026