پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
Web Desk
19 September 2026
امریکی ریاست آرکنساس میں ایک ماہر پائلٹ نے اپنی پرواز کی مہارت کو تخلیقی فن کے شاہکار میں بدل دیا۔ پائلٹ نے ‘سیسنا آر 182’ (Cessna R182) طیارے کے ذریعے تقریباً 3 گھنٹے تک مسلسل پرواز کرتے ہوئے لیونارڈو ڈا ونچی کی عالمی شہرت یافتہ پینٹنگ ’مونا لیزا‘ کا ڈیجیٹل سکیچ فضائی راستے پر تیار کر دیا۔
پائلٹ نے آرکنساس کے شہر بینٹن ویل سے پرواز کا آغاز کیا اور اوکلاہوما و آرکنساس کی سرحدی حدود میں پہلے سے ترتیب دیے گئے مخصوص جی پی ایس (GPS) روٹ پر طیارہ اڑایا۔ پرواز کے دوران طیارے کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ مختلف سمتوں میں موڑا گیا، کیونکہ راستے میں ذرا سی غلطی بھی پورٹریٹ کی شکل بگاڑ سکتی تھی۔ اس منفرد پرواز کے نتیجے میں فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس پر بننے والا نقشہ مونا لیزا کے چہرے، بالوں اور خدوخال سے بالکل مشابہ نظر آنے لگا۔
تقریباً 35 میل کے دائرہ کار پر محیط اس فضائی آرٹ کو فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارمز پر 73 ہزار سے زائد افراد نے براہِ راست ٹریک کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مونا لیزا کے اس ڈیجیٹل سکیچ کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جسے صارفین نے جدید ٹیکنالوجی، فضائی مہارت اور فن کا ایک سحر انگیز امتزاج قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
19 September 2026
واٹس ایپ میں پرانے پیغامات کی تلاش آسان کرنے کا نیا فیچر شامل
18 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026
حکومت کا سوشل میڈیا ریگولیشن مزید سخت کرنے کا فیصلہ
18 September 2026
خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ، امریکا نے ایک اور پے لوڈ خلا میں بھیج دیا
17 September 2026
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026