ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
Web Desk
19 September 2026
بولیویا میں محققین نے سائنس کی دنیا میں ایک بڑی اور حیران کن پیشرفت کرتے ہوئے ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار جنگلی بلی کی ایک بالکل نئی نوع (Species) دریافت کی ہے۔ چیتے جیسے چتکبرے کوٹ اور محض 45 سینٹی میٹر جسامت والی اس چھوٹی جنگلی بلی کو ‘تلکائیو ٹائیگر کیٹ’ (نامی سائنسی نام Leopardus tlicayo) کا نام دیا گیا ہے، جو بولیویا کے دارالحکومت لاپاز کے قریب یونگاس کے پہاڑی خطے سے دریافت ہوئی ہے۔
نیشنل جیوگرافک کی ایکسپلورر اور بائیولوجسٹ پاولا نوگالیس اسکارونز کے مطابق، 1923ء میں دریافت ہونے والی ‘یوراگوئین پیمپاس کیٹ’ کے بعد گزشتہ 100 سالوں کے دوران جنگلی بلی کی یہ پہلی نئی نوع سامنے آئی ہے۔ بولیویا کے اینڈیز پہاڑی سلسلے کے مقامی لوگ اس نایاب جانور کو عام گھریلو بلی سمجھتے تھے، تاہم 2021ء سے جاری تحقیق اور جدید جینیاتی (Genomic) جانچ کے بعد سائنسی جریدے ‘کرنٹ بائیولوجی’ میں اس کے نئی نوع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ فی الحال یہ نایاب مخلوق صرف بولیویا میں ہی دیکھی گئی ہے اور سائنس دانوں نے محدود تعداد کے باعث اسے شدید خطرے سے دوچار مخلوق قرار دینے کی سفارش کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026