LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ فورسز میں لڑائی، 24 گھنٹوں میں 68 ہلاکتیں اسحاق ڈار سے ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر مشاورت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار وزیراعظم کا زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اظہارِ تشکر میر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کا سینئر پولیس افسران سے تحریری جواب لینے کا فیصلہ جماعت اسلامی نے لاہور مال روڈ دھرنا 33 روز بعد ختم کر دیا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں: 17 دہشت گرد ہلاک، 9 جوان شہید، بھاری اسلحہ برآمد شہداء کی عظیم قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ، لہو رائیگاں نہیں جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر سرکہ پھینکنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، برطانیہ کے ’ہیوگو‘ نے ریکارڈ قائم کر دیا

Web Desk

17 September 2026

برطانیہ میں موجود غیر معمولی جسامت کے مالک ‘ہیوگو’ (Hugo) نامی گھوڑے نے دنیا کے سب سے لمبے زندہ گھوڑے کا باضابطہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق شائر (Shire) نسل سے تعلق رکھنے والے ہیوگو کا قد کھروں سے گردن کے نچلے حصے (Withers) تک 199 سینٹی میٹر (تقریباً 6 فٹ 6 انچ یا 19.2 ہینڈز) ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس کا کل وزن تقریباً 890 کلوگرام ہے۔ ہیوگو کے مالکان بریٹ اور لیزا ماسٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی نشوونما ابھی جاری ہے اور 7 سے 8 سال کی عمر تک اس کے قد میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کا اپنا ہی ریکارڈ مزید بڑھ سکتا ہے۔

برطانیہ کے علاقے ٹاؤسیسٹر میں مقیم ہیوگو اپنی غیر معمولی جثے کے باعث مقامی سطح پر پہلے ہی توجہ کا مرکز تھا اور لوگ اکثر اسے دیکھنے اور ویڈیوز بنانے کے لیے رک جاتے تھے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی جسامت اور طاقت کے باوجود ہیوگو انتہائی نرم مزاج ہے اور اس کا رویہ کسی پالتو کتے کی طرح دوستانہ ہے۔ واضح رہے کہ شائر نسل کے گھوڑے تاریخی طور پر بھاری سامان کھینچنے اور کھیتی باڑی کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔ اگرچہ ہیوگو اس وقت دنیا کا سب سے لمبا ‘زندہ’ گھوڑا ہے، تاہم تاریخ کے سب سے لمبے گھوڑے کا ریکارڈ 1850ء میں ‘سیمپسن’ نامی شائر گھوڑے کے پاس تھا جس کا قد 2.19 میٹر (تقریباً 7 فٹ 2.5 انچ) تھا