LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

کرایہ، اے آئی اور دنیا سے تنگ 100 سے زائد افراد سمندر کے سامنے چیخنے پہنچ گئے

Web Desk

15 September 2026

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں اپنی نوعیت کی ایک انتہائی انوکھی اور منفرد تقریب منعقد کی گئی، جہاں 100 سے زائد افراد نے روزمرہ زندگی کی جھنجھلاہٹ، کشیدگی اور ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک ساتھ پیسیفک اوشن (بحر الکاہل) کی جانب منہ کر کے زور زور سے چیخنا شروع کر دیا۔ ‘گٹرل اسکریم ایٹ دی سی’ (Guttural Scream at the Sea) کے نام سے منعقدہ اس تقریب نے مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا کی توجه فوری طور پر اپنی جانب مبذول کروا لی۔

اس انوکھے ایونٹ کا انعقاد سان فرانسسکو کے سمندری ساحل ‘اوشن بیچ’ پر مقامی رہائشی ڈینیئل ایگن (Daniel Eagan) نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو شدید ذہنی تناؤ اور غصے کی کیفیت میں مبتلا محسوس کر رہے تھے اور انہیں اندر کا غصہ نکالنے کے لیے ایک زوردار چیخ کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی، جس کے بعد انہوں نے خیال کیا کہ ان کی طرح شہر کے دیگر لوگ بھی یقیناً اسی قسم کی کیفیت سے گزر رہے ہوں گے، چنانچہ انہوں نے ایک اجتماعی تقریب کا اشتہار جاری کر دیا۔

تقریب کے لیے پوسٹ کیے گئے اشتہار اور دعوت نامے میں چیخنے کی مختلف دلچسپ و سنجیدہ وجوہات بیان کی گئی تھیں، جن میں شہر میں مکانات کے بڑھتے ہوئے کرائے، مصنوعی ذہانت (AI) کی وجہ سے پیدا ہونے والی جھنجھلاہٹ، روزمرہ کا غصہ اور محض ‘چیخنے کے بعد سکون اور اچھا محسوس ہونا’ شامل تھا۔ ساحل سمندر پر جمع ہونے والے افراد نے سمندر کی لہروں کے سامنے بیک وقت چیخیں مار کر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور اسے ذہنی سکون حاصل کرنے کا ایک مثبت طریقہ قرار دیا۔